نیشنس لیگ والیبال میں ایران سے  امریکا کی شکست

171224266.jpg

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے نیشنس لیگ والیبال کے تیسرے ہفتے میں اپنی پہلی جیت امریکا کی قومی والیبال ٹیم کو شکست دے کر درج کرائی

نیشنس لیگ والیبال 2024 کے ابتدائی مرحلے میں گروپ پانچ کے تیسرے ہفتے کے مقابلے منگل 18 جون کو سلووینیا کے شہر لیوبلیانا اورگروپ چھے کے مقابلے فلپائن کے شہر منیلا میں شروع ہوئے جو 23 جون تک جاری رہیں گے اور اس درمیان 32 میچ ہوں گے۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم بدھ 19 جون کو امریکا کے مقابلے میں اتری اور اس کو تین دو سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کرائی۔

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے اس میچ میں پہلا سیٹ میں 28 کے مقابلے میں 26 پوائنٹ حاصل کئے لیکن اس کے بعد اس نے دوسرا سیٹ 23 کے مقابلے میں 25، تیسرا سیٹ 18 کے مقابلے میں 25 اور پھر پانچواں سیٹ 13 کے مقابلے میں 15 پوائنٹ سے جیت لیا۔ اس طرح اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی والیبال ٹیم نے امریکا کو تین دو سے شکست دے کر اپنی پہلی جیت درج کرائی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے