’ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے‘ گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کا بھانڈا پھوڑ دیا

2653732-headcoach-1718680678-512-640x480.jpg

نیویارک: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے ڈریسنگ روم کی اندرونی کہانی عیاں کر دی، انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم میں اتحاد ہی نہیں ہے۔

گیری کرسٹن کی زیر تربیت گرین شرٹس نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور ٹیم سُپر 8 مرحلے تک رسائی میں بھی ناکام رہی تھی۔

ملکی اور غیر ملکی مختلف ذرائع ابلاغ نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی پر ٹیم میں عدم یکجہتی کے شکوک کا اظہار کیا تھا، جس پر گیری کرسٹن نے تصدیق کی مہر لگا دی۔

آخری راؤنڈ میچ میں آئرلینڈ سے کافی تگ و دو کے بعد کامیابی حاصل کرنے والی بابر الیون کے ساتھ میٹنگ میں ہیڈ کوچ ٹیم کی ہر شعبے میں ناکامی پر افسردہ نظر آئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے