مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں بھارتی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا

1360603_6698801_india_updates.jpg

مقبوضہ کشمیر کے تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی میں بھارتی قومی ترانہ لازمی قرار دے دیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کے تمام اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ صبح کی اسمبلی کا آغاز قومی ترانے سے کیا جائے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی پروٹوکول کے مطابق قومی ترانے سے شروع ہونی چاہیے۔محکمہ تعلیم کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ صبح کی اسمبلی طلبہ میں اتحاد اور نظم و ضبط کا احساس پیدا کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے