ٹی20 ورلڈکپ؛ 4 بڑی ٹیمیں جو میگا ایونٹ کے گروپ راؤنڈ سے باہر ہوسکتی ہیں؟

2651897-teams-1718263462-609-640x480.jpg

مریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں بڑی ٹیموں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

گروپ اے میں شامل پاکستانی ٹیم کی امریکا کے ہاتھوں اَپ شکست کے بعد بھارت سے حیران کن طور پر 120 رنز کے ہدف کا تعاقب نہ ہونا گرین شرٹس پر سوال اٹھارہا ہے تو وہیں بابر الیون کی سپر 8 مرحلے تک رسائی کے امکانات بھی دوسری ٹیموں کے نتائج پر منحصر ہوچکے ہیں۔

اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ کی پوزیشن بھی خطرے سے دوچار ہے ایک اور شکست انہیں ٹی20 ورلڈکپ سے باہر کرسکتی ہے، میگا ایونٹ میں انگلش شیروں کو آسٹریلیا سے شکست ہوئی جبکہ اسکاٹ لینڈ کیساتھ میچ بارش کی نذر ہوا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے