صیہونی اہداف پر حزب اللہ کے جوابی حملے
حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک کمانڈر کی شہادت کے جواب میں صیہونی حکومت کے ٹھکانوں پر میزائلی حملوں اور گولہ باری کی خبر دی ہے
المنار نے بتایا کہ حزب اللہ نے بتایا ہے کہ جویا نامی قصبے پر صیہونی حکومت کے حملے کے جواب میں خربہ ماعر میں صیہونی حکومت کے پوپخانے اور اس کے اطرف میں صیہونی فوجیوں کے مراکز پر میزائلوں سے حملہ کیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے مجاہدین نے صیہونی حکومت کے حدب یارین نامی فوجی اڈے پر بھی حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اسی طرح صیہونی فوج کے حانیتا اڈے پرشدید گولہ باری کی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مجاہدین نے اسی کے ساتھ غاصب صیہونی حکومت کے جل العلام فوجی اڈے پر گولہ باری اور برکہ ریشہ فوجی اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے جویا نامی قصبے پرغاصب صیہونی حکومت کے فضائی حملے کے جواب میں کئے گئے ہیں جس میں حزب اللہ کے ایک کمانڈر طالب سامی عبداللہ المقلب بہ حاج ابو طالب شہید اور چند عام شہری زخمی ہوگئے تھے۔