بابر اعظم کی بڑے میچز میں اہلیت پر سوال اٹھنے لگا

2651323-misbahandbabar-1718165411-554-640x480.jpg

کراچی: بابراعظم کی بڑے میچز میں اہلیت پر سوال اٹھنے لگا۔

مصباح الحق نے بابراعظم کی بڑے میچز میں اہلیت پر سوال اٹھادیا، سابق کپتان کا کہنا تھا کہ دباؤ کے بغیر فتوحات کی کوئی اہمیت نہیں رہتی، بابر ابھی تک آئی سی سی ایونٹس میں دباؤ کی صورتحال میں ناکام رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بابر اہم لمحات پر پرفارم نہیں کرپاتے، وہ بطور کپتان چوتھا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، جب دباؤ کی صورتحال آتی ہے تو آپ کو خود کو ثابت کرنا ہوتا ہے، اس موقع پر اپنا موازنہ کوہلی سے بطور بیٹر شروع کردیتے ہیں، انھیں آگے بڑھ کر خود کو ثابت کرنا ہوگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے