پاکستان نے اسرائیلی فوج کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کی حمایت کردی

171181714.jpg

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے اسرائیلی فوج کا نام بچوں کے خلاف جرائم کا ارتکاب کرنے والی افواج کی فہرست میں شامل کئے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ اسرائیل کا نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ میں شامل کئے جانے کی توقع تھی،

اس رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب نے کہا ہے کہ یہ کام بہت پہلے ہوجانا چاہئے تھا۔

انھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں اسرائيل کی رکنیت منسوخ کئے جانے پر اسلامی ملکوں میں بحث ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان ان تمام ملکوں کی مذمت کرتا ہے جو اسرائیل کو اسلحے دے رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے گلعاد عردان نے اس خبر کی تصدیق کردی ہے کہ سیکریٹری جنرل انتونیو گتریس نے اس کو یہ اطلاع دے دی ہے کہ اسرائیلی فوج کا نام جنگوں میں بچوں پر حملہ کرنے والی افواج کی فہرست میں شامل کردیا گیا ہے۔  اقوام متحدہ میں اسرائيلی حکومت کے نمائندے نے اسی کے ساتھ غزہ کے بچوں پر حملے اور ان کے قتل پر اقوام متحدہ کے اس فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس کو شرمناک قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس خبر سے اس کو شاک پہنچا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جنگوں میں بچوں کے حقوق پامال کرنے والی افواج کی جو رپورٹ تیار کی گئی ہے اس میں اسرائیلی فوج کا نام شامل ہے۔ یہ رپورٹ 14 جون کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کی جائے گی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے