دورانِ عدت نکاح کیس کی نئی عدالت میں سماعت، فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کےد وران عدت نکاح سے متعلق کیس کی نئی عدالت میں سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی، جس میں پی ٹی آئی وکیل عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے جب کہ شکایت کنندہ خاور مانیکا کی جانب سے کوئی بھی عدالت پیش نہیں ہوا ، جس پر عدالت نے شکایت کنندہ کے وکیل کے آنے تک کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد وکیل نیاز اللہ نیازی نے اپنے دلائل میں کہا کہ عدالت اپنی پاورز کا استعمال کرتے ہوئے خود بھی بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی دونوں کی درخواستوں کو ایک ساتھ مقرر کرسکتی ہے۔ اس کے باوجود بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دے رہے ہیں ۔