IAEA کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے نام ایران کا خط

171193035.jpg

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی قرارداد میں ایران کے خلاف کئے گئے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کی وضاحت کی.

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے سلامتی کونسل کے چیئرمین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتریس کے نام خط میں لکھا ہے کہ یورپی ٹرائیکا اسلامی جمہوریہ ایران پر JCPOA کی ذمہ داریوں کی پاسداری نہ کرنے کا الزام لگا رہا ہے اور جان بوجھ کر موجودہ صورتحال کو نظر انداز کر رہا ہے۔

ایرانی سفیر نے خط میں کہا ہے کہ امریکہ کے معاہدہ سے یکطرفہ طور پر سے نکل جانے کے جواب میں تہران JCPOA کی شق 26 اور 36 کے مطابق اصلاحی اقدامات کرنے کا حق مکمل طور پر محفوظ رکھتا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے