امریکا: سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فردِ جرم عائد

shikh.jpg

امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی ، امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردی میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی را ایک مرتبہ پھر بے نقاب ہوگئی ، کینیڈا کے بعد امریکا میں بھی بھارتی را کے دہشت گردی کے منصوبے سے پردہ اٹھ گیا۔
امریکا میں سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کرنیوالے بھارتی شہری پرفردجرم عائد کردی گئی، امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ بھارتی سرکاری ملازم نکھل گپتا قاتلانہ سازش میں ملوث ہے، نکھل گپتا اسلحے اور منشیات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے