ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ؛ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد: وزیراعظم نے ملک میں طویل لوڈشیڈنگ اور بجلی کی طلب و رسد کے حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے ملک میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے، بجلی کی طلب و رسد سے متعلق اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں وزارت پانی و بجلی کی جانب سے وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں اعلانیہ یا غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری بے حال ہیں اور شدید گرم موسم کے دوران بجلی کی بندش نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا ہے۔ شہر قائد سمیت ملک کے کئی چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔