صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 35 ہزار 303 تک پہنچ گئی

171016860.jpg

غزہ کی وزارت صحت نے صیہونی جارحیت میں شہید اور زخمی ہونے وا لوں کے تازہ ترین اعدادوشمار شائع کر دیے ہیں۔فلسطین الیوم کے مطابق غزہ وزارت صحت نے جمعے کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 قتل کیے ہیں جس کے نتیجے میں 31 افراد شہید اور 56 زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی وزارت کا کہنا ہے کہ متعدد افراد اب بھی تباہ شدہ مکانات کے ملبے کے تلے دبے ہوئے ہیں اور ان تک امدادی کارکنوں کی رسائي ممکن نہیں ہے۔صیہونی حکومت نے اپنے مجرمانہ اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے وسطی غزہ کے النصیرات کیمپ میں واقع ایک اسکول پر بمباری کی جس کے دوران متعدد افراد شہید ہوئے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق تازہ شہادتوں کے بعد 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد تعداد 35 ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 79 ہزار 261 افراد اب تک زخمی ہوچکے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے