حکومت پنجاب کا کسانوں کیلئے 400 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر کے کسانوں کیلئے 400 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کردیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پھول نگر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی فصل سے پہلے کسان پیکیج سامنے لے آئیں گے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گندم خریداری میں کرپشن کا راستہ روک دیا، صوبے میں گندم کا کوئی بحران نہیں، پنجاب کے کسان سے زیادہ کوئی خوشحال نہیں ہوگا۔