ایران کے ساتھ ہمارے تعاون  پر امریکا  کا ردعمل غیر معقول ہے : پاکستان کے وزیر دفاع کا بیان

171141397.jpg

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تعاون کے حوالے سے امریکی ردعمل، اسلام آباد کی توقعات اور واشنگٹن سے ہمارے دوستانہ روابط کے منافی ہے. پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے منگل کی رات جیو نیوز کے ایک پروگرام میں ایران پاکستان روابط کے حوالے سے واشنگٹن کے رویئے کو قابل اعتراض بتایا اور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کے ساتھ اس کے تعاون پر سوالیہ نشان لگایا۔

اس پروگرام میں اینکر نے امریکا کی جانب سےایران پاکستان گیس پروجکٹ میں روڑے اٹکانے اور اسی کے ساتھ دس سالہ ایران ہند معاہدے کے بارے میں سوال کیا تو پاکستان کے وزیر دفاع نے امریکی طرز عمل کو غیر دوستانہ قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ کیا ایران گیس پائپ لائن کی مخالفت پاکستان کے ساتھ امریکا کی دوستی کو ظاہر کرتی ہے ؟ اور کیا فلسطین کی صورتحال اور غزہ کے مسلمانوں کے خلاف جنگ امریکیوں کے دوستانہ روابط کی نشاندہی کرتی ہے؟

پاکستان کے وزیر دفاع نے 25 اپریل کو بھی صدر ایران کے دورہ پاکستان کے ایک دن بعد، اس دورے کو کامیاب قرار دیا تھا.

انھوں نے تہران اسلام آباد روابط کی تقویت پر امریکی تشویش کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم بیرونی مخالفت کو اہمیت نہیں دیتے بنابریں اگر کسی کو صدر رئیسی کے اس دورے سے تکلیف ہے تو ہمارے پاس کا اس کا علاج نہیں ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے