اپریل میں سمندر پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں بڑا اضافہ

usd-3.jpg

اپریل 2024ء کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں سالانہ بنیاد پر 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ 2.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 24 کے پہلے 10 ماہ کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں مجموعی طور پر 23.8 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر کی آمد بنیادی طور پر سعودی عرب (712.0 ملین ڈالر) اور متحدہ عرب امارات (542.3 ملین ڈالر) ہوئی۔اس کے علاوہ برطانیہ سے 403.2 ملین ڈالر اور امریکا سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 329.2 ملین ڈالر بھیجے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے