کیلیفورنیا یونیورسٹی میں اسرائیلی حامیوں کا فلسطینی حامیوں پر حملہ، متعدد زخمی

Protest.jpg

فلسطین کے حامیوں پر امریکی شہر لاس اینجلس کی یونیورسٹی میں اسرائیل کے حامیوں نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی حامی طلباء زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حامیوں کے حملے میں غزہ جنگ بندی کے حامی متعدد طلباء بری طرح زخمی ہوگئے، دو گھنٹے کی حملہ آور کارروائی کے دوران پولیس کا کردار خاموش تماشائی کا رہا۔

پولیس کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی میں احتجاجی کیمپوں کو خالی کرالیا گیا، کولمبیا یونیورسٹی، سٹی کالج آف نیویارک، فلوریڈا یونیورسٹی اور نیواورلینز کی یونیورسٹی سے 300 سے زائد مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 18 اپریل سے جاری احتجاج میں اب تک 13 سو سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے