"فری فلسطین ” اب عالمی مطالبہ، ترجمان وزارت خارجہ

171110976.jpg

ترجمان وزارت خارجہ نے امریکی و یورپی یونیورسٹیوں میں فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی کی تحریک کا ذکر کرتے ہوئے کہا” فری فلسطین ” اب ایک نعرہ اور عالمی مطالبہ ہے۔ناصر کنعانی نے ایکس پر لکھا ہے: فلسطین کی آزادی کی تحریک امریکی یونیورسٹیوں سے اب یورپ کی یونیورسٹیوں اور سڑکوں تک پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے لکھا: غزہ کی مظلوم خواتین اور بچوں کے خون، آنسوؤں اور آہ نے طوفان بپا کر دیا ہے، ضمیروں کو جھنجھوڑ کر بیدار کردیا اور غاصب صیہونیوں کی نیند اور زیادہ اڑا دی۔کنعانی نے آخر میں لکھا: ” فری فلسطین” اب ایک نعرہ اور عالمی مطالبہ ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے