◷

ایران امریکا رابطے

8 اکتوبر 2026

ایران امریکا رابطے قطر کی ثالثی میں بدستور جاری ہیں، قطری وزارت خارجہ

 قطر کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان قطر کی ثالثی میں مذاکرات اور پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔

قطری وزارت خارجہ کے شعبہ اطلاعات کے ڈائریکٹر ابراہیم بن سلطان الہاشمی کا کہنا ہےکہ مذاکرات کا مقصد قابل عمل حل تک پہنچنا ہے، تمام فریقوں کے تحفظات اور خدشات کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

انہوں نے مکہ دفاعی معاہدے پر کہا کہ مکہ اتحاد خطے کے ممالک کے وسائل کے تحفظ و استحکام برقرار رکھنے کے لیے علاقائی تعاون کو مضبوط بناتا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیرداخلہ اسکندرمومنی کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے صدر پزشکیان کا پیغام امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پہنچایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے