◷

امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات نہیں ہوئے

8 اکتوبر 2026

امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات نہیں ہوئے، یورینیم افزودگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: سینیئر ایرانی عہدیدار

ایک سینیئر ایرانی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ایران اور امریکا کے درمیان اب تک کوئی مذاکرات نہیں ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی عہدیدار کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا تھا کہ جوہری معاملے پر کسی بھی قسم کی بات چیت شروع ہونے سے قبل امریکا کو ایران کی پیش کردہ شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکا کی جانب سے ایران کے یورینیم افزودگی کے حق کو تسلیم کیا جانا ایران کے لیے ایک ‘ریڈ لائن’ کی حیثیت رکھتا ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

عہدیدار نے مزید واضح کیا کہ ایران افزودگی کے اپنے بنیادی اور قانونی حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا تاہم افزودگی کی سطح اور دیگر تفصیلات پر بعد کے مراحل میں بات چیت کی جاسکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے