ایران کے پیٹرولیئم کے سابق وزیر نے اپنے استعفے کے بارے میں ٹرمپ کو دعوؤں کو مسترد کردیا ہے
ایران کے پیٹرولیئم کے سابق وزیر محسن پاکنژاد نے ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ ” میرے استعفے کا ٹرمپ کے گزشتہ رات کے دعوؤں سے کوئی ربط نہیں ہے۔ "
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے ک محسن پاکنژاد وطن کا سپاہی اور ایران کے ان دسیوں لاکھ جاں نثاروں میں سے ایک ہے جو وطن کے لئے جان فدا کرنے کے لئے تیار ہیں۔” .
محسن پاکنژاد نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” اگرچہ پیٹرولیئم کی وزارت سنبھالنے کے چند ماہ بعد ہی ایرانی عوام کے سب سے بڑے دشمن نے مجھ پر پابندی لگادی لیکن خدا کے فضل وکرم سے ایران کی تیل کی پیداوار، ملک کی تیل کی صنعت کے کارکنوں کی محنت سے پابندی اور محاصرے کے باوجودجاری رہی۔ "
ایران کے سابق وزیر تیل نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ ” انہیں( ٹرمپ کو) سخت زک پہنچی ہے اس لئے اس طرح کے جھوٹے دعوؤں کا سہارا لے رہے ہیں۔”



