◷

دنیا ایران مخالف جنگ کے اثرات کی لپیٹ میں

7 اکتوبر 2026

ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کے نتائج پوری دنیا پر اثر انداز ہو رہے ہیں: لاوروف

روس کے وزیر خارجہ نے انتباہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری اقتصادی جنگ کے برے نتائج پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں اور عالمی معیشت پر اس کے انتہائی منفی پڑ رہے ہیں۔

روس کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ کے اثرات عالمگیر ہیں اور عالمی معیشت پر اس جنگ کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

سرگئی لاوروف نے ریانووستی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: "ایران کے اطراف میں جاری جنگ کے عالمی معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور ایران کے خلاف جنگ پوری عالمی معیشت کے لیے منفی نتائج کا باعث بن رہی ہے۔”

انھوں نے افغانستان کے بارے میں ماسکو فارمیٹ کے اجلاس کے انعقاد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بارے میں ماسکو فارمیٹ کے اجلاس کی حتمی دستاویز کا منظور نہ ہونا ناخوشگوار ہے لیکن یہ کوئی تباہی نہیں ہے۔ افغانستان اور پاکستان یقینی طور پر تعلقات کو معمول پر لانے کے خواہاں ہیں اور روس ان دونوں ممالک کے درمیان مسائل کے حل میں مدد کر رہا ہے۔

لاوروف نے کہا کہ ہم نے روس کے ساتھ جنگ کی تیاری کے لیے نیٹو کی تیاری کے بارے میں رپورٹیں سنی ہیں اور ہم چوکنا ہیں۔ انھوں نے کہا: "نیٹو کے عہدیدار اس سے پہلے ماسکو کو یقین دہانی کرا چکے تھے کہ وہ روس پر حملے کی تیاری نہیں کر رہے ہیں۔” یاد رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر روس کے کیلننگراڈ یا کسی بھی دوسرے علاقے پر حملہ کیا گیا تو واضح ہے کہ ہمارا ردعمل کیا ہوگا۔”

روسی وزیر خارجہ نے کہا: روس اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے بعض رکن ممالک کو ایشیا میں مغرب کی جانب سے خصوصی بلاکس قائم کرنے کی کوششوں پر تشویش ہے۔

انھوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یوکرین کے معاملے کو اس کی تمام بنیادی وجوہات اور اسباب کو ختم کرکے حل کیا جانا چاہیے، کہا کہ مشرقی تیمور روس میں اپنا سفارت خانہ کھولنا چاہتا ہے اور ماسکو اس فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے