پاکستان: ایران کو پر امن ایٹمی توانائی سے استفادے کا حق حاصل ہے

173098619

 پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے پر امن ایٹمی پروگرام کو ایران کا حق قرار دیا ہے

 پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر نے آج اسلام آباد میں ہفتے وار پریس کانفرنس کے دوران، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے اجلاس میں پاس ہونے والی، امریکا اور یورپی ٹرائیکا کی قرار داد کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان سمجھتا ہے کہ ایران کو این پی ٹی کے رکن کی حیثیت سے پر امن ایٹمی پروگرام کی توسیع کا حق حاصل ہے۔

 انھوں نے کہا کہ  آئی اے ای اے کے بورڈ آ‌ف گورنرس میں امریکا اور یورپی ٹرائیکا کے اقدام کے بارے میں وہ کچھ اور نہیں کہنا چاہتے۔

 پاکستان کے دفتر خارجہ کے  ترجمان نے، یمن کے بارے میں اسلام آباد سے تہران کے لئے پیغام ارسال کئے جانے پر مبنی رائٹرز کے دعوے کے بارے میں ارنا کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ رپورٹ صحیح نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے