قطر میں تین ایرانی پائلٹوں کی صورتحال معلوم کرنے کی مہم
قطر کی ہلال احمر سوسائٹی نے تین ایرانی پائلٹوں کا پتہ لگانے میں تعاون کا وعدہ کیا ہے
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین پیر حسین کولیوند نے بتایا ہے کہ انھوں نے قطر کی ہلال احمر سے تین ایرانی پائلٹوں کی صورتحال معلوم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ قطر کی ہلال احمر سوسائٹی نے اس سلسلے میں تعاون کا وعدہ کیا ہے۔
پیرحسین کولیوند کہا ہے کہ قطر کی ہلال احمر سوسائٹی کے اس تعاون سے ایران اور قطر کے درمیان، ریسکیو آپریشن میں تعاون بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ایران کی ہلال احمر سوسائٹی کے چیئرمین نے کہا کہ تینوں ایرانی پائلٹوں کی قطر میں موجود گی کے شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر قطر کی ہلال احمر سوسائٹی سے ان کی صورتحال معلوم کرنے میں تعاون کی درخواست کی گئی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں ایرانی پائلٹوں کی صورتحال معلوم کرنے کا بہترین ذریعہ، قطر کی ہلال احمر ہے جس نے اس سلسلے میں تعاون کا وعدہ کیا ہے۔