نتن یاہو پارٹ 20 پارلیمانی نشستیں بھی نہیں لے پائے گی !
مقبوضہ سرزمینوں میں ہونے والے تازہ ترین سروے کے نتائج: نتن یاہو کی پارٹی کو 20 پارلیمانی نشستیں بھی نہیں ملیں گی
مقبوضہ سرزمینوں میں ہونے والے تازہ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ لیکود پارٹی کی مقبولیت جس کی قیادت نتن یاہو کر رہے ہیں، گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اور بھی گر گئی ہے۔
صیہونی اخبار معاریو نے اپنے تازہ سروے کے نتائج کو شایع کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیکود پارٹی کو صرف 19 پارلیمانی نشستیں مل سکیں گی جو کہ ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔
اس سے قبل ہونے والے سروے میں نتن یاہو کو ملنے والی سیٹوں کی تعداد 47 بتائي گئی تھی۔
نتن یاہو کے رقیب ایوگڈور لیبرمین کی پارٹی کو 9 نشستیں جبکہ نتن یاہو کی کابینہ کے اتحادی اسموترچ کو جو مذہبی صیہونی پارٹی کی کمان سنبھالے ہوئے ہیں صرف 4 سیٹیں ملنے کی امید ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ نتن یاہو کو پارلیمنٹ کی اکثریت حاصل کرنے کے لیے 61 نشستیں درکار ہیں حالانکہ اس بات کا امکان بہت ہی کم دکھائی دے رہا ہے کہ صیہونی وزیراعظم آئندہ انتخابات میں یہ ٹارگیٹ حاصل کرسکیں۔