اپنے حقوق اور پابندیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں : ایرانی صدر
صدر ایران: ہم امن، پابندیوں کا خاتمہ اور اپنے حقوق چاہتے ہیں
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نئی دہلی میں ملیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران امن کے ساتھ اپنے حقوق اور پابندیوں کا خاتمہ چاہتا ہے
صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے جو برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی گئے ہوئے ہیں، ملیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات اور خطے کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے کہا کہ ایران کا اپنے پڑوسی ملکوں سے کوئی اختلاف نہيں ہے۔
صدرایران نے کہا کہ امریکا، صیہونی حکومت اور یورپی ممالک چاہتے ہیں کہ اس علاقے میں کوئی بھی ملک آزاد اور خودمختار نہ رہے۔
انھوں نے کہا کہ ایران اپنے بین الاقوامی حقوق چاہتا ہے۔
ڈاکٹرمسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران جنگ کا طرفدار نہیں ہے اوراس کا دوام نہیں چاہتا۔
صدرپزشکیان نے کہا کہ امن ہماری ترجیح ہے اورہم یہ چاہتے ہیں کہ ایران کے حقوق کا احترام کیا جائے اور ظالمانہ پابندیاں ختم کی جائيں۔