برکس کا دہلی سربراہی اجلاس
برکس کا دہلی سربراہی اجلاس،ایران نیاعالمی نظام تشکیل دینے والی طاقتوں کی صف میں شامل
ہندوستانی ذرائع ابلاغ نے 12 اور 13 ستمبر کو دہلی میں مجوزہ برکس سربراہی اجلاس میں ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، روس کے صدر ولادیمیرپوتن اور چین کے صدر شی جن پنگ کی شرکت کو بہت اہم قرار دیا ہے
دہلی میں 12 اور 13 ستمبر کو برکس سربراہی اجلاس ایسی حالت میں ہونے جارہا ہے کہ تنظیم کے اراکین، اقتصادی، سیاسی اور بین الاقوامی امور میں باہمی تعاون کی تقویت اور عالمی معاملات میں کرداربڑھائے جانے کے خواہاں ہیں۔
ہندوستان کے این ڈی ٹی وی نے اپنی سائٹ پر لکھا ہے کہ 12″ اور 13 ستمبر کو دہلی میں برکس سربراہی اجلاس ایسی حالت میں ہورہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کے حالات اس اجلاس اور اس کے اختتامی بیان پر اثر انداز ہوسکتے ہیں۔”
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان بھی ان عالمی رہنماؤں میں شامل ہیں جن کی متوقع شرکت توجہ کا مرکز ہے ۔
اکنامک ٹائمز نے اس سے پہلے رپورٹ دی تھی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادی میر پوتن ان اہم سربراہان مملکت میں شامل ہیں جو اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔