ویڈیو بنانے کا شوق،ٹانگیں ٹوٹ گئیں

trump-to-cnn-reporterafafaaafw1788854501-0-600x450

ویڈیو بنانے کا شوق، 30 فٹ بلندی سے ڈیم میں چھلانگ لگانے والے نوجوان کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں


بھارت میں سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کی کوشش ایک نوجوان کو مہنگی پڑگئی، جس نے اترپردیش کے جھانسی میں واقع پاہوج ڈیم سے تقریباً 30 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نوجوان اپنے دوستوں کے ساتھ ڈیم پر موجود تھا اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے لیے اسٹنٹ کی ویڈیو بنانا چاہتا تھا۔ اس نے پانی کی گہرائی کا غلط اندازہ لگاتے ہوئے ڈیم میں چھلانگ لگا دی۔

چھلانگ کے بعد نوجوان پانی کے بجائے ڈیم میں موجود پتھروں پر جاگرا، جس سے اس کی دونوں ٹانگوں کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔ شدید تکلیف کے باعث اس کی چیخ و پکار سن کر قریبی افراد نے مدد کی اور پولیس کو اطلاع دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے