برطانوی معیشت پر ایران کے خلاف امریکی جنگ کے اثرات
برطانیہ کے وزیرخزانہ نے اپنے ملک کی معیشت پر ایران کے خلاف امریکی جںگ کے ناگوار اثرات کو تشویشناک بتایا ہے
برطانوی وزیر خزانہ جان ہیلی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی جنگ نے ان کے ملک کی معیشت پر ناگوار اثرات مرتب کیے ہیں۔
انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اس جنگ کے جاری رہنے کی وجہ سے ملک کا موسم خزاں کا بجٹ تیار کرنا مشکل ہوگا۔
ان کے اس انتباہ سے، برطانیہ کے مالی اداروں پر ایران کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگ کے منفی اثرات پر برطانوی حکام کی تشویش کا پتہ چلتا ہے۔
برطانوی وزیر خزانہ جان ہیلی نے یہ انتباہ ایسی حالت میں دیا ہے کہ اس ہفتے کے اوائل میں برطانوی حکومت کے قرض میں زبرست اضافہ ہوا ہے ۔