امریکی اسلحے کے ذخائر میں کمی کا انکشاف کرنے والے کی جستجو
امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے امریکا کے اسلحے کے ذخائر کم ہونے کا راز فاش کرنے والے کا پتہ لگانے کے لئے جھوٹ پکڑنے والی مشین کا سہارا لیا ہے
امریکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ تفتیش کاروں نے اگست میں اوراس کے بعد امریکی گوداموں میں اسلحے کم ہوجانے کا راز فاش کرنے والے کا پتہ لگانے کے لئے پچاس مراکز قائم کئے ہیں جہاں جھوٹ پکڑنے والی مشین (lie detector) نصب کی گئی ہے۔
امریکی اخبارنیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ اس تفتیش کا مقصد، مشترکہ ہائی کمان کے ان سینیئر فوجی کمانڈروں کی تحقیق ہے جو صدر کے مشیر تھے۔
یہ اخبار لکھتا ہے کہ اس تفتیش میں ان عناصر کا پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے جنہوں نے امریکا کے دورمیزائلوں اور اسی طرح پیٹریاٹ ایئرڈیفنس میزائلوں کی کمی کا راز فاش کیا ہے۔
سی بی ایس ٹی وی چینل نے بھی اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس تفتیش میں ایف بی آئی شامل نہیں ہے اور امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اپنے مخصوص تفتیشکاروں سے کام لیا ہے۔
امریکا کے اس ٹی وی چینل کے مطابق سبھی سینیئر فوجی کمانڈروں کا اس مشین سے ٹیسٹ نہیں کیا گیا ہے اور امریکی فوج کی مشترکہ کمیٹی کے چیئرمین جنرل ڈین کین بھی اس سے مستثنیٰ رکھے گئے ہیں۔