ایڈمیرل سیاری: ایران اکیلا مقابلہ کررہا ہے
ایڈمیرل سیاری: ایران دنیا کی ٹیکنالوجی اور وسائل کا اکیلا مقابلہ کررہا ہے
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹرنے کہا ہے کہ ہم ایسے دشمن کا مقابلہ کررہے ہیں جس کے پاس دنیا کی ٹیکنالوجی اور وسائل ہیں
اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے ایک فوجی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ آج کی جنگ ارادوں کی جنگ ہے۔
انھوں نے کہا کہ آج سختیوں کے مقابلے میں ڈٹے رہنے اور ارادوں کی جنگ ہے اور اس جنگ میں ہم کامیاب ہیں۔
ایڈمیرل سیاری نے کہا کہ آج ہم اس کے مقابلے پر ڈٹے ہوئے ہیں جس کے پاس پوری دنیا کے وسائل اور ٹیکنالوجی موجود ہے بنابریں ہمارا سر فخر سے اوںچا رہنا چاہئے کہ ہم ایسے دشمن کے سامنے ڈٹے ہوئے ہیں۔
انھوں نے اپنے اہداف میں دشمن کی ناکامی کو ایران کی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ ہم نے حالیہ جنگوں میں بہت کامیابی کے ساتھ اپنا کام کیا ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت یہ ہے کہ دشمن ان جنگوں میں اپنے اہداف حاصل نہ کرسکا۔