گھٹنے ٹیک دینا حزب اللہ کی لغت میں نہیں ہے

173087157

حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ نے استقامت اور پائیداری جاری رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گھٹنے ٹیک دینا حزب اللہ کی لغت میں نہیں ہے

حزب اللہ کے رکن پارلیمان حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ حزب اللہ کو ایران کے ساتھ اپنے اتحاد اور ایران کی طاقت پر انحصار کرنے پر فخر ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ ایران حزب اللہ کی حمایت کبھی ترک نہیں کرے گا۔

حسین الحاج حسن نے کہا ہے کہ استقامت وپائیداری نے حزب اللہ کو ختم کردینے کے ہدف میں دشمن کو ناکام بنادیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ حکومت لبنان نے اپنے فرائض پر عمل نہیں کیا تو حزب اللہ نے 2026 کی جنگ میں قدم رکھا ۔

الحاج حسن نے کہا کہ حزب اللہ کی طاقت اپنی جگہ باقی ہے جس کا سب سے بڑا ثبوت، لبنان پر امریکا، صیہونی حکومت اوربین الاقوامی برادری کی خصوصی توجہ ہے جس سے میدان میں موجود طاقت کی اہمیت کا پتہ چلتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم  استقامت وثابت قدمی کے ساتھ میدان میں باقی رہیں گے اور گھٹنے ٹیکنا ہماری لغت میں نہیں ہے۔  

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے