جنوبی غزہ،شدید جھڑپیں

173085382

جنوبی غزہ میں القدس بریگیڈ اور صیہونی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں

فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ قدس بریگیڈز نے بتایا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں صیہونی کرائے کی ملیشیا کے ایک گروپ کی طرف سے اپنے ایک کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق القدس بریگیڈ  نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمالی علاقے القرارہ میں صیہونی دشمن سے وابستہ ملیشیا گروپ کے ساتھ اس کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب صیہونی حکومت سے وابستہ ملیشیا کے دہشتگردوں نے ہمارے ایک کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش  کی جسے ناکام بنایا گيا ہے۔

جھڑپوں کے دوران صیہونی حکومت سے وابستہ ملیشیا کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔  

بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس آپریشن میں ناکامی کے بعد صیہونی فوج کے ڈرونز طیاروں نے اپنے کرائے کی فوجیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے علاقے پر پروازیں بھی بھریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے