جنوبی غزہ،شدید جھڑپیں
جنوبی غزہ میں القدس بریگیڈ اور صیہونی ملیشیا کے درمیان شدید جھڑپیں
فلسطین کی اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ قدس بریگیڈز نے بتایا ہے کہ اس نے جنوبی غزہ میں صیہونی کرائے کی ملیشیا کے ایک گروپ کی طرف سے اپنے ایک کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق القدس بریگیڈ نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے شمالی علاقے القرارہ میں صیہونی دشمن سے وابستہ ملیشیا گروپ کے ساتھ اس کی شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب صیہونی حکومت سے وابستہ ملیشیا کے دہشتگردوں نے ہمارے ایک کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش کی جسے ناکام بنایا گيا ہے۔
جھڑپوں کے دوران صیہونی حکومت سے وابستہ ملیشیا کے متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہے کہ اس آپریشن میں ناکامی کے بعد صیہونی فوج کے ڈرونز طیاروں نے اپنے کرائے کی فوجیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے علاقے پر پروازیں بھی بھریں۔