آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز ھوشیار !

169457146

آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کو تاوان جنگ ادا کرنا ہوگا

ایران کی پارلمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار پیشرفت کے بارے میں اسٹریٹجک ایکشن پلان کے بعض شقوں کی منظوری کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے رفت و آمد کو جنگی معاوضے کی ادائیگی سے مشروط کر دیا گيا ہے۔

حسن قشقاوی نے منگل (یکم ستمبر) کو صحافیوں کو بتایا کہ آج کے اجلاس میں "آبنائے ہرمز کی سلامتی اور پائیدار پیشرفت کے حوالے سے اسٹریٹجک ایکشن پلان پر نظر ثانی کا سلسلہ جاری رہا اور شق نمبر پانچ کے نوٹ نمبر دو کی منظوری دی گی۔   

  انہوں نے بتایا کہ اس ایکشن پلان کے آرٹیکل (6) پر بھی غور اور اس کی منظوری دی گئي۔ یہ آرٹیکل آبنائے ہرمز میں سروسز اور انشورنس ٹیرف کے تعین کے لیے میکانزم اور انتظامی ضوابط کے تعین کے بارے میں ہے۔

رکن پارلینمٹ حس قشقاوی نے بتایا کہ مسودے کی شق (7) کی منظوری بھی دی گئی جس کے مطابق تمام ممالک، تنظیمیں اور افراد اور کمپنیاں جنہوں نے جنگ کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران کو نقصان پہنچایا ہے، اس بات کی پابند ہیں کہ وہ معاوضے کی ادائیگی کے طریقہ کار پر اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کے ساتھ معاہدہ کریں۔

قشقاوی نے واضح کیا کہ اس بل کے مطابق اگر یہ ممالک یا کمپنیاں معاوضے کی ادائیگی کے لیے اقدام نہیں کرتے یا اس سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ نہیں کرتے تو ان کے آبنائے ہرمز سے گزرنے کا اجازت نامہ جاری نہیں کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے