ایرانی صدر کا بیان

l_428883_115935_updates

جنگ کے خواہاں نہیں لیکن جارحیت کے سامنے کبھی خاموش نہیں رہیں گے، ایرانی صدر

خطے میں عدم استحکام اور بےامنی سے سب کے لیے مشکلات پیدا ہوں گی، خطے کی سلامتی، معاشی ترقی یقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا: مسعود پزشکیان

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ تہران اب بھی امریکا کے ساتھ جاری تنازع کا مذاکرات کے ذریعے حل چاہتا ہے۔

ایرانی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق مسعود پزشکیان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر کرغزستان کے دارالحکومت میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

اس دوران ایرانی صدر نے کہا کہ جنگ کا جاری رہنا کسی کے مفاد میں نہیں اور موجودہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور تعاون ہی راستہ ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران امریکا کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات اور سفارتی طریقے سے حل کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے