ترک وزیر خارجہ کا بیان

_7629249_updates

ترک وزیر خارجہ نے نیتن یاہو کو عالمی سلامتی کیلئے خطرہ اور انسانیت کا دشمن قرار دے دیا

ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو دنیا کی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

ترک وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ غزہ میں ہونے والی نسل کشی کے بعد اسرائیلی وزیراعظم انسانیت کے دشمن بن چکے ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ نیتن یاہو کی پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اور ہنگامی کارروائی کرے۔

حاقان فیدان کا کہنا تھا کہ عالمی نظام کو ’نیتن یاہو کے خطرے‘ کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

خطے میں جاری جنگ اور کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تنازع میں شامل فریقین اس تباہ کن جنگ کو جاری رکھنے کے لیے مخصوص طریقے اپنا رہے ہیں جن کا سدباب کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ’ہم نہیں چاہتے کہ فریقین ایک دوسرے کو مزید تباہ کریں، کیونکہ یہ عمل بالآخر پورے خطے کو تباہی سے دوچار کر دے گا‘۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے