اگلی ممکنہ جنگ اور حيرت انگیز ہتھیاروں کا مظاہرہ !

173070577

اگلی جنگ میں حیرت انگیز ہتھیاروں اور حکمت عملی کا مظاہرہ کریں گے: ترجمان وزارت دفاع

ایران کی وزارت دفاع کے ترجمان نے بعض ممالک کی جانب سے ایران کی دفاعی مصنوعات کی ریورس انجینئرنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے ممکنہ اگلی جنگ میں حيرت انگیز ہتھیاروں، سازوسامان اور تکنیک کا مظاہرہ کریں گے۔

حکومت کے دوران وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل رضا طلائ نیک نےایک انٹرویو میں کہا کہ مسلط کردہ رمضان جنگ اور اس سے پہلے کی 12 روزہ جنگ کا جغرافیائی دائرہ ملک کے تقریباً 25 صوبوں میں پھیلا ہوا تھا۔

 دوسری طرف دشمن نے خطے کے بعض ممالک کی سرزمینوں کو استعمال کیآ، اور یہاں تک کہ کچھ  ممالک نے خفیہ طور پر امریکہ اور صیہونی حکومت کو اپنے اڈے فراہم کیےتھے

 انہوں نے کہا کہ ہم ایک غیر مساوی اور غیر متوازن جنگ سے دوچار تھے لیکن دشمن ناکام رہا اور تمام ممکنہ عسکری و غیر عسکری طاقت کا  زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے کے باوجود اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا۔

انہوں خبردار کیا اگر دشمن نے پھر بے وقوفی سے کام لیا تو ہمارے پاس دشمن کے لیے سرپرائز موجود ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے