جنرل رضائی: مستقبل میں علاقے میں امریکا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی

173063347

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلی قومی سلامتی کے سیکریٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ آئندہ اس علاقے میں امریکا کے لئے کوئی جگہ نہیں ہوگی

ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری جنرل محسن رضائی نے عراق کی اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ فائق زیدان سے ملاقات میں  دونوں ملکوں کے تاریخی اورثقافتی مشترکات پر زور دیا اور کہا کہ ایران آزاد وخودمختار اورطاقتور عراق چاہتا ہے۔  

  انھوں نے کہا کہ مستقبل میں اس علاقے کے ممالک اپنے بارے میں خود فیصلہ کریں گے اورامریکا کے لئے اس  علاقے میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

اعلی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اس ملاقات میں، ایران اور عراق، دونوں ملکوں کی سرحد کے علاقوں میں ایران مخالف گروہوں کے بارے میں ضروری فیصلہ کئے جانے کی ضرورت زور دیا ہے۔

 عراق کی سپریم جوڈیشیل کونسل کے سربراہ فائق زیدان نے بھی دونوں ملکوں کے تاریخی و ثقافتی مشترکات کی اہمیت پر زور دیا اور ایران کی حمایت کی قدردانی کی۔

 انھوں نے رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی خدمت میں عراقی حکام کی جانب سے سلام پہنچانے کی درخواست کی اور شہید جنرل قاسم سلیمانی نیز شہید جنرل ابو مہدی المہندس کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

 عراق کی اعلی عدالتی کونسل کے سربراہ نے علاقائی تعاون اور ایران و عراق، دونوں ملکوں کی سرحدوں پر امن و سلامتی کی ضرورت  پر زور دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے