رہبر انقلاب کی شہادت کا سبب فلسطین کی حمایت ہے : محمد البخیتی

172965721

 یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے پولٹ بیورو کے رکن محمد البخیتی نے کہا ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے شہید رہبر کی کوشش آپ کی شہادت کا اہم ترین محرک بنا ہے

یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے پولٹ بیورو کے رکن محمد البخیتی شہید رہبر انقلاب کو خراج عقیدت و احترام پیش کرنے کے لئے ایران آنے والے مہمانوں میں شامل ہیں۔

  انھوں نے ارنا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں اسلامی دنیا میں شہید رہبر انقلاب کی حیثیت اور امریکا و صیہونی حکومت کے ہاتھوں آپ کی شہادت کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہید رہبرکی حیثیت  جغرافیائی اور سیاسی سرحدوں سے بہت بلند تھی۔

 یمن کے سینیئرسیاسی رہنما محمد البخیتی نے کہا کہ شہید رہبر انقلاب، امریکی و صیہونی سامراج کے تسلط سے رہائی، آزادی اورعزت نفس کے لئے مجاہدت کرنے والی اقوام کے لئے، مجاہدت اورحریت پسندی کی علامت تھے ۔   

  انھوں نے کہا کہ شہید رہبر کا فکری وسیاسی نمونہ عمل بن جانا اور فلسطین کی آزادی کے لئے اپ کی مساعی ان اہم ترین عوامل میں سے ہے جو آپ کی شہادت کا محرک بنے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے