غزہ پر مکمل قبضے کا صیہونی خواب
ایک ایسے وقت میں کہ جب قابض صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کی روزانہ کی بنیاد پر خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، قابض صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ (Bezalel Smotrich) نے غزہ کی پٹی میں "اسرائیلی آباد کاری” کے منصوبے پر بات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اس حوالے سے جاری ہونے والے ایک بیان مین بیزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ اسرائیل، شمالی غزہ میں فوری طور پر 3 یہودی بستیوں کی تعمیر کا آغاز کرنے کے لئے تیار ہے.. اگر نیتن یاہو منظوری دے دے! انتہاء پسند صہیونی وزیر خزانہ نے سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل کو "غزہ کی پٹی کو مکمل طور پر” فتح کر لینا چاہیئے۔
