اسرائیلی میڈیا کا لبنان معاہدے میں دھوکہ دہی کا کھلا اعتراف
دوسری جانب قابض صیہونی حکام کی جانب سے بھی لبنانی حکومت کے ساتھ حالیہ امن معاہدے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے اعلان کیا گیا ہے کہ قابض صیہونی فوج جنوبی لبنان سے انخلاء نہیں کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق حکام سے نقل کرتے ہوئے اسرائیل براڈکاسٹنگ کارپوریشن (KAN) نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی لبنان سے انخلا کا تجرباتی مرحلہ اُس وقت تک ملتوی کر دیا گیا ہے کہ جب تک کسی نئے طریقہ کار پر کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا۔
واضح رہے کہ قابض اسرائیلی رژیم کی جانب سے طے پانے والے معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی پر لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے بھی اسرائیل و لبنانی حکومت کے درمیان امریکہ میں منعقد ہونے والے مذاکرات کے نتیجے میں طے پانے والے اس معاہدے کو ذلت آمیز اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
