شہید قائد انقلاب کی تدفین / ساڑھے تین کروڑ شرکت کی توقع

رہبر انقلاب

علی خامنہ ای

اطلاعات کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ شہید قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے آخری رسومات میں ایک کروڑ 80 لاکھ سے ساڑھے تین کروڑ تک سوگوار شرکت کریں گے۔

ایران کی ٹریفک پولیس کے چیف جنرل احمد کرمی اسد نے کہا ہے کہ تہران، قم اور مشہد میں منعقد ہونے والی شہید قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں 1 کروڑ 80 لاکھ سے لیکر ساڑھے 3 کروڑ سوگواروں کی شرکت متوقع ہے۔

جنرل احمد کرمی اسد نے بتایا کہ اس سلسلے میں پورے ایران سے دسیوں لاکھ عوام تہران، قم اور مشہد پہچیں گے جس کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بڑی تعداد میں لوگ 4 اور 5 جولائی کو تہران پہنچ کر شہید قائد کو الوداع کہیں گے جہاں پر مذکورہ دو دن شہید قائد انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے جسد خاکی کو رکھا جائے گا۔

جنرل کرمی اسد نے بتایا کہ 4 سے لے کر 7 جولائی تک تہران میں پبلک ٹرانسپورٹ خدمات 24 گھنٹے برقرار رہیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ توقع کے مطابق، ملک کی 30 سے 35 فیصد آبادی جنازے کے جلوسوں میں شرکت کرے گی۔

ادھر تہران کے میئر نے بتایا ہے کہ ڈیڑھ سے دو کروڑتک لوگ شہید قائد کو الوداع کہنے کے لیے دارالحکومت تہران پہنچیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے