گلگت بلتستان الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرانے کا اشارہ

n01252681-b.jpg

n01252681-b.jpg

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے جی بی کے عام انتخابات کے التوا کا اشارہ دیدیا۔ ایک انٹرویو میں چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ اگر قانونی تقاضوں کے مطابق 24 جنوری کو الیکشن کیلئے صدر کو سفارشات بھجوا دی ہیں، صدر کی منظوری کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اگر اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لے کر جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی کے انتخابات 24 جنوری کو کرانے کیلئے سفارشات صدر مملکت کو ارسال کی ہیں جب صدر سفارشات کی منظوری دیں گے تو شیڈول جاری کریں گے۔ قانونی طور پر اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دن کے اندر اندر الیکشن کی تاریخ دینے کے ہم پابند ہیں، اس لئے 24 جنوری کو پولنگ ڈے قرار دیا ہے، صدر مملکت کی جانب سے سفارشات کی منظوری ملنے کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلائی جائے گی، اے پی سی نے الیکشن کچھ ماہ کیلئے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تو ہم الیکشن کو کچھ ماہ کیلئے آگے لیکر جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے