حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن

IMG_20251209_232531_323.jpg

IMG_20251209_232531_323.jpg

حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن

🔸عراق میں دہشت گردی سے متعلق اثاثوں کی ضبطی کی فہرست میں کی گئی غلطی درست کر دی گئی**

🔹 عراقی حکومت نے دہشت گردی سے متعلق اثاثوں کی مسدودسازی کی فہرست میں ہوئی حالیہ غلطی کو درست کرتے ہوئے حزب اللہ لبنان اور یمن کی انصار اللہ تحریک کے ناموں کو فہرست سے نکال دیا ہے۔

🔹 کمیٹی نے زور دے کر کہا کہ اثاثوں کی مسدودسازی کا فیصلہ صرف ان تنظیموں پر لاگو ہوگا جو داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ہیں۔

🔹 دہشت گردی سے متعلق اثاثوں کی مسدودسازی کمیٹی نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ اپنی تاریخِ صدور سے نافذ العمل ہوگا اور اسے سرکاری گزٹ اور منی لانڈرنگ و دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد کے دفتر کی ویب سائٹ پر شائع کیا جائے گا۔

🔹 اس سے قبل عراقی ذرائع نے اعلان کیا تھا کہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق حزب اللہ لبنان اور انصار اللہ یمن کے مالی اور اقتصادی اثاثے منجمد کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے