کوئٹہ، سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی، 15 نانبائی گرفتار

n01214232-b.jpg

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے شہر بھر میں نانبائیوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے وزن میں کمی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر 25 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد کلیم ظفر نے سریاب کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 نانبائیوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا۔ اسپیشل مجسٹریٹ احسام الدین کاکڑ نے سب ڈویژن سٹی میں کارروائی کرتے ہوئے 7 نانبائیوں کو جیل منتقل کیا، جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے نواں کلی اور عالمو چوک میں کارروائی کرتے ہوئے مزید 8 افراد کو گرفتار کرکے جیل روانہ کیا۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو مقررہ نرخ اور مکمل وزن کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور کریک ڈان جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے