پشاور میں دودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ

n01214239-b.jpg

پشاور میں دکانداروں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں شیر فروشوں نے دودھ اور دہی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو خودساختہ اضافہ کردیا ہے جس کے بعد دودھ 260 اور دیہی 270 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے شہری مہنگا دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دودھ اور دہی کی مقررہ قیمتوں ہر عمل درآمد نہیں ہورہا تھا اب شیر فروشوں نے خودساختہ 20 روپے بڑھا دہے ہیں ضلعی انتظامیہ کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے