یمن کی مسلح افواج کا حزب اللہ کی حمایت میں اقدام
یمن کی مسلح افواج کا حزب اللہ کی حمایت میں اقدام
🔸یمن کی مسلح افواج نے غزہ میں اسرائیلی مظالم اور ضاحیہ، بیروت پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں ایک بالاسٹک ہائپرسانک میزائل "فلسطین ۲” کے ذریعے تل ابیب کے مضافات میں واقع اللد ایئرپورٹ (بن گوریون) کو نشانہ بنایا۔
▪️بریگیڈیئر یحییٰ سریع نے کہا:
"یہ حملہ اپنے ہدف پر کامیابی سے پہنچا، جس کے نتیجے میں لاکھوں صیہونی قابضین کو پناہ گاہوں میں فرار ہونا پڑا اور بن گوریون ایئرپورٹ پر فضائی ٹریفک معطل ہو گئی۔"
▪️یمنی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا:
"ان مبارک ایام کی مناسبت سے ہم غزہ اور تمام فلسطین کے عوام، مجاہدین، قیدیوں، زخمیوں اور شہداء کے اہل خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں، اور جنگ کے مکمل خاتمے اور غزہ کا محاصرہ ختم ہونے تک یمن کے عوام اور قیادت کی جانب سے مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔”
یہ حملہ یمنی مسلح افواج کی جانب سے فلسطین میں صیہونی اہداف پر ۱۳۴واں فضائی حملہ تھا۔
