امریکی فوج میں تبدیلی کا منصوبہ
امریکی فوج میں تبدیلی کا منصوبہ: 10 ہزار ڈرونز، مستقبل کی جنگ آسمان سے لڑی جائے گی
امریکہ کی افواج نے "فوجی تبدیلی کے منصوبے” کے تحت فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ دو سالوں میں اپنی 10 لڑاکا بریگیڈز کو 10 ہزار ڈرونز سے لیس کیا جائے گا۔ یہ ڈرونز حملہ، جاسوسی اور مدد فراہم کرنے والے مشنز کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کی بنیاد یوکرین کی جنگ کے تجربات پر رکھی گئی ہے، جہاں ڈرونز نے زمینی جنگ کے روایتی طریقہ کار کو بدل کر رکھ دیا ہے۔
امریکی فوج نہ صرف ڈرونز خریدے گی بلکہ ان کے خلاف دفاعی نظاموں پر بھی 3 ارب ڈالر خرچ کرے گی۔ مجموعی طور پر آئندہ پانچ سالوں میں تقریباً 36 ارب ڈالر اسلحے کی جدید کاری پر خرچ کیے جائیں گے، جن میں ٹینک، میزائل، اور الیکٹرانک جنگی نظام شامل ہیں۔
اس مقصد کے لیے:
- پرانے منصوبے جیسے "ہاموی” گاڑیوں، JLTV گاڑیوں اور ہلکے M10 ٹینکوں کی خرید بند کی جا رہی ہے۔
- کچھ "اپاچی ہیلی کاپٹرز” بھی ریٹائر کیے جا رہے ہیں۔
- سویلین اسٹاف (غیر فوجی عملہ) میں بھی کمی کی جائے گی۔
