افغانستان: خواتین کو ملازمت دینے والے فلاحی ادارے بند کرنے کا اعلان

31214946230ba6c.jpg

31214946230ba6c.jpg

افغانستان میں خواتین کو ملازمت دینے والے تمام فلاحی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو ملازمت دینے والی تمام ملکی اور غیرملکی این جی اوز کو بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت اقتصادیات نے کہا کہ جو این جی او حکومتی ہدایات پر عمل نہیں کرے گی، ایسی این جی اوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے لائسنس ختم کردیے جائیں گے، دو سال بھی قبل طالبان حکومت نے این جی اوز سے خواتین ملازمین کو ہٹانے کا حکم دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کی طالبان حکومت نے رہائشی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں بنانے پر پابندی عائد کردی جہاں سے خواتین کے استعمال کی جگہوں پر جھانکا جاسکے۔حکومتی ترجمان نے کہا تھا کہ نئی عمارتوں میں ایسی کھڑکیاں نہیں ہونی چاہئیں جن سے کسی کے صحن، باورچی خانے، پڑوسیوں کے کنویں اور دیگر ایسی جگہیں نظر آسکیں جنہیں خواتین استعمال کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے