فوج کے ساتھ مل کر ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوج کے ساتھ مل کر ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ فوج کے ساتھ مل کر ملک دشمنوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، پاکستان کے دشمنوں سے مذاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کو نشان عبرت بنائے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں ہے، دہشت گردوں کو باہر سے مدد مل رہی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں نفرت کے بیج بونے والوں کو کوئی جگہ نہیں ملے گی، 26 اگست کو بلوچستان میں جان بوجھ کر خوف کا ماحول پیدا کیا گیا، فوج ان دہشت گردوں کا پیچھا کر رہی ہے۔